URDUINSIGHT.COM

ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق

 

واشنگٹن)امریکی محکمہ خارجہ نے ارکان کانگریس کی جانب سے پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہوگیا، ہم ممبران کو خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، ہم پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں شرکت ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے اسلام آباد میں ملاقاتوں میں انسانی حقوق کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔