اسلام آباد)وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی متوقع ہے،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوگی،توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔