URDUINSIGHT.COM

نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں،بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل

پشاور) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے بشریٰ بی بی نوازشریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین سے کیا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔