کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ترمیم نہیں لا ئی جا سکتی،آپ واضح نہیں کر پائے کہ کس طرح ترمیم سے عدلیہ پر حملہ کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،بیرسٹر علی طاہر نے کہاکہ کسی ترمیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ترمیم نہیں لا ئی جا سکتی،آپ واضح نہیں کر پائے کہ کس طرح ترمیم سے عدلیہ پر حملہ کیاگیا، اگر چاہیں تو کچھ دنوں کے بعد درخواستوں کو سن لیتے ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔