URDUINSIGHT.COM

بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل کے مطابق جن سہولیات کے حقدار ہیں وہ فراہم کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بیٹوں سے بھی بات کرانے کی ہدایت

اسلام آباد)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل کے مطابق جن سہولیات کے حقدار ہیں وہ فراہم کریں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم کرنے کی ہدایت کی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ شعیب شاہین صاحب، جیل حکام کہتے ہیں ملاقاتیں بحال کردی ہیں،شعیب شاہین نے استدعا کی کہ عدالت بیان حلفی طلب کرلے کہ ملاقاتوں پر اب پابندی نہیں لگے گی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ جیل حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر پابندی لگائی گئی تھی،شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات بھی نہیں کرائی جاتی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی، آپ بات کرایا کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبدالرؤف اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوئے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خالد محمود بھی عدالت پیش ہوئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات دی گئی ہیں،ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ گزشتہ روز وکلا اور فیملی نے ملاقات کی، تمام سہولیات فراہم کردی ہیں،عدالت نے کہا کہ وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں،عدالت نے شعیب شاہین کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،درخواستگزار وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل کے مطابق جن سہولیات کے حقدار ہیں وہ فراہم کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم کرنے کی ہدایت کی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ شعیب شاہین صاحب، جیل حکام کہتے ہیں ملاقاتیں بحال کردی ہیں،شعیب شاہین نے استدعا کی کہ عدالت بیان حلفی طلب کرلے کہ ملاقاتوں پر اب پابندی نہیں لگے گی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ جیل حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر پابندی لگائی گئی تھی،شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات بھی نہیں کرائی جاتی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی، آپ بات کرایا کریں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔