URDUINSIGHT.COM

سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا اہم بیان

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں قید ہیں، کیونکہ ہر ملک کے قوانین ہیں، ان قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔

احمد فاروق نے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے کمیونٹی پیغامات بار بار جاری کئے جاتے ہیں، ویڈیو پیغامات میں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ لوگ یہاں سے رزق حلال کما کر اپنے گھر والوں کو بھیجیں اور میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ قید نہ ہوں۔

احمد فاروق نے کہا کہ ہر سال ایمنسٹی کے تحت بہت لوگ رہا کئے جاتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔