URDUINSIGHT.COM

علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان

اسلام آباد)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ دیکھ لیں آئندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ دیکھ لیں آئندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ انہوں نے کوآرڈینیٹر مقرر کئے ہیں، جسٹس ارباب طاہر نے کہاہ وہ کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا تواغوا ہو چکے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ ان کے علاوہ کوآرڈینیٹر بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ بھی ہیں،کوآرڈینیٹر پہلے طے کر لیتے ہیں اور ہم ملاقات کروا دیتے ہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ملاقات پر پابندی کیوں لگاتے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ سکیورٹی خدشات کے باعث ہوم ڈیپارٹمنٹ پابندی عائد کرتا ہے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر پابندی نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔