URDUINSIGHT.COM

ویلنسیامیں شدید سیلاب ،متاثرین کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے:ہسپانوی وزیر اعظم

بارسلونا )ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے طوفان ڈی اے این اے (DANA)سے متاثرہ تمام لوگوں کے لیے ریاست کے تمام وسائل اور “اگر ضروری ہوا تو یورپی یونین” سے مدد لینے کا بھی وعدہ کر لیا۔

سپین کے صوبہ ویلنسیا میں شدید بارشوں کی وجہ سےدریاوں میں تغیانی،‎متعدد ٹاون زیر آب آگئے۔‎صوبہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 62 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہیں،سینکڑوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئی،بلدیاتی ذرائع نے بتایا کہ ویلنسیا کے قصبے کولرا میں 26افراد اور 11جانوروں کو بچا لیا گیا ہے جوسیلاب میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کی جانوں کو خطرہ تھا۔سیکیورٹی اور ہنگامی فورسز، میونسپل سروسز کے ساتھ مل کررات بھر لوگوں کو بچانے کے عمل میں مصروف رہیں۔

سٹی کونسل نے عوام سے کہا ہے کہ “انتہائی چوکس اور محتاط رہیں، اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، اور کاریں دریا کے آس پاس سے ہٹا دیں۔”شہر سے باہر اور دیہی سڑکوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے گریز کیا جانا چاہئے اور یہ کہ میونسپلٹی میں DANA کی صورتحال کے بارے میں پہلے بتائی گئی ہدایات نافذ رہیں۔دفاتر بند رہیں گے اور صرف ایمرجنسی کیسز کو لیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کاتالونیا کی جانب بڑھ رہا ہے،لیکن اس کی شدت کم ہے،ژالہ باری، تیز ہواؤں اور طوفان کا بھی امکان ہے۔ الرٹ دوپہر 12 بجے سے دوپہر 1 بجے تک نافذ ہے، جس سے Baix Llobregat، Garraf، Barcelones، Vallès Occidental اور Alt Penedès کے علاقوں کو متاثر کرے گا۔سٹی کونسل نے سمندر کی خراب حالت کے پیش نظر ہنگامی الرٹ فعال کر دیا ہے، 2.5 میٹر سے زیادہ لہروں کی توقع ہے۔ساحلوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔