URDUINSIGHT.COM

قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

اسلام آباد ) قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 سے کم کرکے 13.92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 سے کم کرکے 11.16 فیصد کردیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔