URDUINSIGHT.COM

محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ

لاہور  )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر بیوروکریٹ کو پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیف آپریٹنگ افسر اگلے ہفتے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، وہ کئی ہفتوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگز میں بیٹھ رہے ہیں، چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر اگلے چند ددن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ، ان کا تبادلہ پی ایس ایل میں کیے جانے کا امکان ہے جہاں نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا ۔

 

نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں سٹاف افسر تھے اور اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں ۔دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔