لندن )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے۔
امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ایئر لائن میسر آئےگی۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں ا±ن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نے کہا ہے کہ ا±س ایئرلائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سے کہا ہے کہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ایئرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پی ٹی آئی دور میں تباہ کیا گیا، پی آئی اے کے پائلٹس کو جعلی کہنے والا پی ٹی آئی دور کا وزیر آج چھپا بیٹھا ہے۔