URDUINSIGHT.COM

سیالکوٹ میں چودھری نے محنت کش پرظلم کاپہاڑ توڑدیا

سیالکوٹ )سیالکوٹ میں گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کیوں کی؟ چودھری نے پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا۔

 

ملزمان نے محنت کش کے گھر کو تالے لگا دیے، 3 گھنٹے میں گاؤں نہ چھوڑنے پر قتل کی دھمکی بھی دی۔سیالکوٹ میں پنچایت کے فیصلے پر دربدر محنت کش خاندان کو پولیس نگرانی میں واپس گھر پہنچا دیا گیا۔پولیس نے خاندان کے سربراہ محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج اور مرکزی ملزم چودھری ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔محنت کش نے چودھری کےگھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کی تھی، ملزم نے تلخ کلامی کے بعد پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروادیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔