URDUINSIGHT.COM

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی  )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئی شادی کے بعد بیٹے اور بہو کو لیکچر دینے کے بجائے کچھ وقت دیں۔

سینئر اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جہاں وہ مختلف موضوعات پر کبھی آگاہی تو کبھی مشورے دیتی نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسما عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ساسوں سے مخاطب ہیں اور بہو کے سامنے بیٹے کو لیکچر دینے سے منع کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں اسما عباس نے کہا کہ بیوی کے سامنے ساس اپنے لڑکے کو نہیں سدھارے اور بیوی کو ڈیل کرنے پر بیٹوں کو لیکچر نہ دیں، لیکچر بازی نہیں کرنی چاہئے، لڑکوں کو خود سیکھنے دینا چاہئے، لڑکے پاگل تو نہیں ہیں ان میں عقل ہے، لڑکی دیکھ کر پاگل تو نہیں ہوں گے، ان کی آنکھوں پر پٹی تو نہیں بندھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکے دیکھتے ہیں، سوچتے اور سمجھتے ہیں، اگر مائیں پریشر کریں گی اور بیوی پر روک ٹوک کا کہیں گی تو اس طرح کی باتوں سے کام خراب ہوتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بہو کی نئی نئی شادی ہوتی ہے میاں بیوی کو وقت دینا چاہئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔