URDUINSIGHT.COM

نرگس نے شوہر کی غلامی کی، پھر بھی تشدد کا نشانہ بنیں:ریشم

لاہور )ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے کہا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار بننے والی اسٹیج اداکارہ نرگس نے شوہر کی خاطر نہ صرف شوبز چھوڑا بلکہ پردہ کرنے کے بعد ان کی غلامی بھی کرنے لگیں لیکن اس باوجود وہ گھر کو نہ بچا سکیں۔

ریشم نے اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے معاملے کا نوٹس لے کر اداکارہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریشم نے دعویٰ کیا کہ نرگس پر تشدد کی جو تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ان میں اداکارہ کا تشدد کم دکھائی دے رہا ہے، انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ان کے مطابق وہ کئی سال سے نرگس کو جانتی ہیں، دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، وہ ان کی بہنوں کی طرح ہیں، ان سے وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہیں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ نرگس نے شادی کے بعد شوہر کی خاطر خود کو تبدیل کیا، حجاب اور پردہ کرنے لگیں اور شوبز تک چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نرگس نے شوہر کی خوشی کی خاطر ہر چیز چھوڑی، ان کی خدمت کرنے لگیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ ایسا حشر کیا گیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔