URDUINSIGHT.COM

امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت کم نہیں کی جا سکتی،حامد میر کا تجزیہ

اسلام آباد)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہو یا امریکا،میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے الیکشن نے غلط ثابت کردی،جہاں سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ، سی بی ایکس ٹرمپ مخالف بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی۔

حامد میر نے کہاکہ بطور صحافی مجھے تحفظات تھے کہ دنیا کی سپر پاور کے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کیوں کہہ رہے تھے کہ امریکی انتخابات بہت سخت مقابلہ ہے، انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کوآپ پسند کریں یا نہ کریں، ٹرمپ نے میڈیا کے بیانیہ کو توڑکر ریزہ ریزہ کردیا،امریکی نتائج نے دنیا کے میڈیا کو بتا دیا ہے کہ زمینی حقائق کو جھٹلانا نہیں چاہئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔