URDUINSIGHT.COM

امیتابھ نہ شاہ رخ، بالی وڈ میں سب سے پہلے رولز رائس کس کے پاس تھی؟

ممبئی  )رولز رائس کا شمار لگژری اور مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن بالی وڈ میں یہ گاڑی سب سے پہلے مشہور زمانہ اداکارہ کے پاس رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں سب سے پہلے رولز رائس گاڑی نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ خان کے پاس رہی بلکہ بالی وڈ اداکارہ نادرا وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کے استعمال میں رولز رائس گاڑی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادرا نے 1950 سے 1960 کی دہائی تک بالی وڈ پر راج کیا اور انہوں نے مہنگی گاڑی بھی 1960 کی دہائی میں خریدی تھی۔

نادرا نے 11 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے 1952 میں محبوب خان کی فلم سے شہرت حاصل کی۔

اس کے علاوہ شری 420 اور دل اپنا اور پریت پرائی جیسی کامیاب فلموں سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دور میں اداکار نادرا کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں ہوتا تھا حالانکہ وہ اکثر دوسری لیڈ کا کردار ادا کرتی تھیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔