URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ کیلئے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے پارٹی ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہو گا، جلسے میں صرف پشاور ریجن کے ورکرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، صوابی جلسے میں عوامی قرارداد پاس کی جائے گی، جلسے میں ایک بار پھر ڈی چوک جانے کی حتمی کال دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ صوابی جلسے پر توانائی اور پیسے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صوابی کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھنا زیادہ موثر ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خواہش تھی کہ صوابی میں کم از کم تین دن تک دھرنا دیا جائے جبکہ جلسے کے انتظامات سے متعلق گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا، اجلاس میں پشاور ریجن کے ہر حلقے سے ایک ہزار ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔