URDUINSIGHT.COM

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑا دعویٰ کر دیا

نیویارک (ویب ڈیسک) رپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیہ کے ہمراہ فلوریڈا کے پالم بیچ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی یقینی ہونے کا ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ  ہم سب کو شامل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ایک عظیم ملک ہے لیکن اس وقت یہ مشکلات میں ہے ، ہمیں اسے ٹھیک کرنا ہوگا، مجھے بہت اعتماد ہے ہم بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے ، ایسا لگتا ہے کہ ریپبلکنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے، دیکھتے ہیں کہ نتائج کیسے نکلتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں نے ایک بہترین مہم چلائی،  میرے خیال میں یہ تینوں میں سب سے بہترین تھی،  پہلی میں ہم نے اچھا کیا، دوسری میں ہم نے بہت بہتر کیا، لیکن  پھر کچھ ہوا،  میں کہوں گا کہ یہ بہترین مہم تھی۔

سماء  کے مطابق ٹرمپ کا کہناتھا کہ  گزشتہ شب ’ جوئے روگن ‘ سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ایک بہت بڑی شخصیت ہے ۔ٹرمپ کا کہناتھا کہ کوئی تشدد نہیں ہوگا، میرے حمایتی پرتشدد نہیں ہیں، مجھے انہیں یہ کہنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ، میں کسی قسم کے تشدد کا حامی نہیں ہوں ۔

ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اس مرتبہ بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے ۔

ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں صرف غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ہوں، جو بھی ہمارے ملک آنا چاہے اسے قانونی طور پر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ گننے  میں 2 سے 3 دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اتنی تاخیر ہورہی ہے تو قیمتی کمپیوٹر رکھنے کا کیا فائدہ ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔