واشنگٹن )ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال دیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کے ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا ہے۔
دوسری جانب ماضی کی اداکارہ نے اس حوالے سے مختلف انسٹا سٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اداکارہ ریما نے ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا یا ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کو؟
یہ سوال مداحوں کی جانب سے ان کے کمنٹس سیکشن میں کئے گئے جبکہ کئی صارفین نے اپنے اندازوں کے مطابق بتایا کہ ریما نے کسے ووٹ دیا ہوگا، متعدد نے ٹرمپ کا نام لیاتاہم اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے۔