میلبرن)سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے پونٹنگ کا بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہئے،بابراعظم کو ایسا راستہ نکالنا چاہئے کہ فارم میں واپس آکرٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں،بابراعظم کو فارم کی بحالی کیلئے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رکی پونٹنگ کا کہناتھا کہ ویرات کوہلی نے تب اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا، بابر کو کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے۔
رکی پونٹنگ نے پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بھی بیان دیتے ہوئے کہاکہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، ایک دن شاہین، پھر بابراور اب رضوان،وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں،آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔