URDUINSIGHT.COM

آمنہ ملک کو شادی کے بعد کن حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑا؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ ملک نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کے تجربات اور اس میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق

آمنہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی۔ مگر شادی کے بعد ان کی زندگی میں ذمہ داریوں کا ایک نیا باب شروع ہوگیا۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان کے ذہن میں شادی کا مطلب صرف خوشیاں اور میل ملاپ تھا، مگر شادی کے چند دن بعد جب تقریبات ختم ہوگئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ زندگی کی اصل ذمہ داریاں کیا ہیں اور شادی کی حقیقت کیا ہے۔

آمنہ نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد ان کو سسرالی گھر کی پابندیاں اور اپنے فیصلوں کی محدودیت کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔