ایڈیلیڈ ) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 6وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنا لئے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا۔جوش انگلس 18رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87رنز پر گری، مارنس لیبوشن 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے جو 35رنز بنا کر 101کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121رنز پرگر گئی ،ایرون ہارڈی 14بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔