اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کہتی بیٹھ کر مسئلے حل کریں، دوسری طرف پنجاب میں تحریک انصاف کی خواتین کو اغوا کیا جارہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ خود ان پر بھی قتل کا مقدمہ ہے مگر یہ نہیں بتایا جا رہا کہ انہوں نے قتل کسے کیا ہے؟ میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب جیل میں تھی۔ زرتاج گل نے کہا کہ کب سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں، انکی حکومت میں 10 پی ٹی آئی ایم این اے پارلیمان سے اٹھائے گئے، یاسمین راشد کی ضمانت نہیں ہونے دی جا رہی، پی ٹی آئی کی خواتین کو یہ لوگ عبرت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، میں نے کب رانا ثناء اللّٰہ کے گھر پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف نہیں مل رہا، پورا پنجاب دیکھیں اسموگ سے بھرا ہے، لاہور میں آلودگی ہے، لاہور میں اسموگ کے باعث اسکول بند کردیے گئے، گاڑیاں چل رہی ہیں، 40 سال میں ایسا اسپتال نہیں بنا جہاں ان کی ویر اعلیٰ، ان کے والد علاج کرواسکیں۔