URDUINSIGHT.COM

امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد

فرینکفرٹ(ویب ڈیسک) امجد ملک کوپنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا جس پر مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ عمران ضیاء نے مبارکباد دی۔

اپنے ایک بیان میں حافظ عمران ضیاء نے کہا کہ’تقرری پر امجدملک کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ان کی لگن اور قائدانہ صلاحیت یقینی طور پر اوورسیز کمیونٹی کے لئے مثبت تبدیلی اور مدد لائے گی‘۔

ا ن کا مزید کہناتھاکہ ’ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اس نئے سفر میں عزم اور بہترین کارکردگی کے ساتھ خدمت انجام دیں‘۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔