URDUINSIGHT.COM

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور )24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں اختلافات سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام میں کیا۔سینیئر نائب صدر نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا، ضلع پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اوراختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں مرکزی رہنما مصروف ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن ارباب عاصم کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات آتے رہتے ہیں، عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ ہے جوحل ہو جائے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔