لاہور ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں.
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا کہ کیا آپ عوام اور اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں؟اس بار 24نومبر کو یہ مایوس ہوں گے،افراتفری کی فضا پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، آپ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں،رہنما آئی پی پی کا مزید کہناتھا کہ ملک میں سیاسی استحکام آیا ہے،پاکستان کی ترقی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،کچھ عناصر ہر چند دن بعد اسلام آباد پر یلغار کرنے کا کہتے ہیں،آپ ہم سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے کی بات کریں،ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟
ان کاکہناتھا کہ کچھ لوگ ریاست مدینہ کی بات کیا کرتے تھے،انہی لوگوں نے بدتہذیبی اور بدمعاشی کے کلچر کو فروغ دیا، ہمیں پہلے ملک بعد میں اپنی ذات کا سوچناہے،ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے،ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزادریاستیں نہیں ہیں،ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جن کی معیشت کا براحال ہواہے،عون چودھری نے کہاکہ آزاد ریاست اللہ کی ایک نعمت ہے،ایک جماعت کہتی ہے حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے،کیا آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے؟کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے،بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کیخلاف مہم چلاتے ہیں،کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں،اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟یہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔