URDUINSIGHT.COM

شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

کراچی ) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججزکی تقرری بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کوغیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔