24گھنٹوں میں 100سے زائد کیسز رپورٹ۔۔۔ پاکستان کے بڑے شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختو نخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں شام چار بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔



پشاور میں کورونا کیسز بڑھے تو انتظامیہ حرکت میں آگئی، آج شام چار بجے مختلف علاقے سیل کردیئے جائیں گے، جن میں اسٹریٹ نمبر 15اے ڈیفنس کالونی، اسٹریٹ 13 گلبہار نمبر 2، اسٹریٹ نمبر 2 محلہ خان بہادر، فورٹ روڈ کے ہاؤس نمبر 17، صاحب زادہ روڈ پر ہاؤس نمبر 48 سی، حیات آباد کے فیز 7 اور فیز 2 میں دوپہر 4 بجےلاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن میں ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ صرف ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔







%d bloggers like this: