6ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزیراعظم کا خراج تحسین

6ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزیراعظم کا خراج تحسین

6ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزیراعظم کا خراج تحسین

ٹیکس وصولی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، رواں مالی سال کے 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم ریکارڈ 2205 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم چھوٹا اور آسان کر کے 5 سے صرف ایک صفحے پر مشتمل بنایا دیا گیا،، وزیراعظم عمران خان نے جائزہ اجلاس میں ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کے ٹیکس کے نظام میں متعدد اہم اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی کے نظام کو خود کار بنایا جارہا ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم کو 5 سے صرف 1 صفحے پر بنایا گیا ہے جس میں 200 اینٹریوں کو کم کر کے صرف 24 تک محدود کیا گیا ہے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ذریعے کمپنی کا براہِ راست تعلق ایف بی آر کے سسٹم سے قائم ہونے سے سیلز ٹیکس کی وصول کردہ رقم میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔

وزیرِ اعظم نے نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہتے ہوے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے۔

The post 6ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزیراعظم کا خراج تحسین appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: