8 اکتوبر : چلو چلو لاہور چلو ۔۔۔۔۔۔ 2 روز بعد مسلم لیگ (ن) کیا کھڑاک کرنے والی ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک میں تیز اور فیصلہ کن و مرکزی رول اداکرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کیلئے اراکین قومی اسمبلی،سینیٹرز اور پنجاب کے ایم پی ایز کا اجلاس آٹھ اکتوبر کو ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا


جبکہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل تنظیموں کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شاہد خاقان عباسی نے طلب کیا ہے جس کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اراکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو 8 اکتوبر کو ہر حا ل میں ماڈل ٹاؤن پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی تحریک میں مرکزی کردار اد ا کریگی جس کیلئے جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا وہاں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی متعلقہ ایم پی اے اور تنظیمی عہدیدار زیادہ سے زیادہ افراد کو لائیں گے اور تحریک کے اخراجات کیلئے اپنے فنڈ ز بھی پارٹی فنڈزمیں جمع کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکان اسمبلی کو اجلاس کی اطلاع کر دی گئی ہے اور انہیں انتباکیا گیاہے کہ وہ ہر حال میں آٹھ اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں حاضری بھی لگائی جائیگی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نا ئب صدر ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ حکو متی تر جما ن شہبا ز گل ایک سمجھدار انسان ہے اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہر دفعہ جھوٹ کی سیا ست نہیں چلتی ہے مریم بی بی کی کسی انڈین سے مبینہ ملا قات کے حوالے سے جھوٹے بیا ن میں کھو کھر پیلس کا نام لینا اور بعد میں اس سے یو ٹرن لے لینا ان کی جما عت کاوطیرہ ہے ۔قائد محترم میا ں نوا ز شریف، میا ں شہبا ز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہمارے سیا ست کے ساتھ ساتھ فیملی تعلقات بھی ہیں۔ہم نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے ہیں پاک آرمی سمیت تما م ادا روں کی عزت کر تے ہیں میا ں نواز شریف نے اپنے بیا ن میں لفط فوج نہیں بلکہ صرف ایک شخص کا نا م لیا تھا اس سے پاک فو ج کے خلا ف تا ثر لینا غلط ہے۔







%d bloggers like this: