99فیصد وفاقی وزراعمران خان سے اتفاق ہی نہیں کرتے وزیر اعظم کا ساتھ دینے والے واحد وزیر کانام سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 99 فیصد وزیر عمران خان سے اتفاق نہیں کرتے ۔ ان کے وزیروں کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ خان صاحب کا وزیروں کے کس گروپ کی طرف اشارہ ہے۔جبکہ مراد سعید عمران خان کے اشارے پر ”وزیروں”پر پھٹ پڑتے ہیں۔ جس کو کابینہ سے بھیجنا ہوتا ہے خود سامنے نہیں آتے، جن کو لانا ہوتا ہے ان سے خود کہتے ہیں کہ اچھا کیا ہوا تھا ؟ واپس آ جائو کابینہ میں۔ پھر اعظم سواتی کو

بھیج دیتے ہیں کہ واپس لے کر آئیں۔ ان کا اسٹائل زبردست ہے۔ یہ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ سب اچھا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ معاون خصوصی شہزاد اکبر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔شہزاد اکبر وکٹ کے آٹھوں جانب کھیل رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو باتیں کرنے کے علاوہ کیا دکھ پہنچایا ؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پاگل نہیں بنانا چاہئے۔ شہزاد اکبر بس پریس کانفرنسز کرتے رہتے ہیں۔ شہزاد پیسہ لا کر دکھائیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا کہ آئندہ اگلے چند روز میں کچھ اتنے بڑے واقعات اتنی تیزی کے ساتھ جنم لے رہے ہیں، اس میں حکومت اور اپوزیشن غیرمتعلقہ سے ہوجائیں گے، کون سا وزیر کیا کررہا ہے، کون کس کی چغلیاں کررہا ہے، اگلے چند روز میں بہتسارے لوگوں نے نظر ہی نہیں آنا، خاص طور پر جن کے پاس امریکہ کے پاسپورٹ ہیں وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کے جہاز میں بیٹھیں گے اور نکل جائیں گے، بس ان کو موقع مل جائے، بس جو عمران خان کے ساتھ ہیں وہی رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میںوزیراعظم نے وزراکو وارننگ دی اور کہا کہ وہ حکومتی فیصلوں کی اونرشپ لیں، مخالفت کرنے والے مستعفی ہوجائیں، کابینہ میں رکھنے نہ رکھنے کا فیصلہ خود کروں گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: