URDUINSIGHT.COM

تاجر دوست سکیم ، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا ٹرانسفارمیشن پلان شیئر کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تاجر دوست سکیم ، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا ٹرانسفارمیشن پلان شیئر کر دیا ۔

” جنگ ” کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق جو کہ دسمبر کے آخر تک تاجر دوست سکیم (ٹی ڈی ایس) کے ذریعے 25 ارب روپے جمع کرنا ہے، ٹیکس مشینری کو اب تک بہت کم ردعمل موصول ہوا ہے اور اب تک صرف 1.3 ملین روپے جمع ہوئے ہیں۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا ٹرانسفارمیشن پلان شیئر کیا اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے، پلاٹس اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے جیسی سخت کارروائی کے لیے ایک آرڈیننس کے نفاذ کے امکان پر بات چیت کی گئی۔ متوقع آرڈیننس تیار ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف سے کلیئرنس ملنے کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔