اسلام آباد)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ہے۔