URDUINSIGHT.COM

پاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹنگ لائن ’ تباہ‘ کر دی

راولپنڈی  ) انگلینڈ نے پاکستان کیخلا ف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لئے ہیں ۔ت

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم کو پولین پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن زیک کرولی 56 رنز کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کےہاتھوں 29 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد اولی پوپ نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی محض 3 رنز بنا کر 70 کے مجموعے پرساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ اگلا شکارشکار ساجد خان نے جوئے روٹ کا کیا جو صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

تاہم بین ڈکٹ نے نصف سینچری بنائی لیکن بدقسمتی سے ان کا سامنا نعمان علی سے ہو گیا اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ہیری بروک 5 اور کپتان بین سٹوکس 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔