راولپنڈی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں تھا،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ لسٹ میں نام نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کا یہ ایک بہانہ تھا، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ رہیں،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے خود گرفتاری دی تھی،بشریٰ بی بی کچھ دیر بعد بنی گالہ آ جائیں گی۔
ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے،اگرکوئی ڈیل ہوتی توبشریٰ بی بی اتنے ماہ جیل میں نہ رہتیں،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں سے میرٹ پر ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی کسی ڈیل کے تحت نہیں ہو گی۔