URDUINSIGHT.COM

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

راولپنڈی ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جیل میں فرضی مشقوں کے باعث بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔