URDUINSIGHT.COM

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، بی این پی کا 2 اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

کوئٹہ ) بلوچستان نیشنل پارٹی نے قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سنیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ نے26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا،قبل ازیں قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کی تردید کی تھی۔اپنے نئے بیان میں قاسم رونجھو نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ پریس کانفرنس میں کہا، وہ ان سے زبردستی کہلوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو لکھے ہوئے تھے کہ مجھے اٹھایا گیا، یہ مچھر کی باتیں ہیں، یہ سب انہوں نے لکھ کر میرے آگے رکھے تھے۔قاسم رونجھو نے مزید کہا کہ یہ ٹوٹل جھوٹ اور فیبریکیٹڈ ہے، میں گھر پر ہی موجود تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پارٹی پالیسی کیخلاف آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ دینے پر انہوں نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔