URDUINSIGHT.COM

پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے،محسن نقوی

کراچی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے آ رہی ہیں،پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے سکور سکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کو دشواری نہ ہو، شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کوسٹیڈیم کے قریب کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔