URDUINSIGHT.COM

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام دے دیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔

آج نیوز کے مطابق امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی ے لیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔