میلبرن)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ریگولر سپنر کھلانے پر غورکیا گیا ہے،کس سپنر کو کھلانا ہے ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر فیصلہ ہوگا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کے سکواڈ میں سپنر فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں،سپنر کھلانے کی صورت میں فاسٹ بولرز میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے،نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نسیم شاہ کریمپس کا شکار ہوئے تھے، اب بہتر محسوس کررہے ہیں،اگلے میچ میں نسیم شاہ کو آرام دیئے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
پاکستان ٹیم کل ایڈیلیڈ میں پریکٹس کرے گی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8نومبر کھیلا جائے گا، تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔