URDUINSIGHT.COM

ٹرمپ کی پہلی ترجیح غزہ جنگ نہیں یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا،ملیحہ لودھی

اسلام آباد )سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی پہلی ترجیح غزہ جنگ نہیں یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

امریکی انتخابات پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ چاہیں گے یوکرین روس سے مذاکرات کرے، ٹرمپ روس سے تعلقات کو بھی بہتر کرنا چاہیں گے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد پاکستان کے لیے بڑا چیلنج امریکی ترجیحات میں شامل نہ ہونا ہے، پاکستان اپنی اہمیت کھو چکا ہے، افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات چوراہے پر کھڑے ہیں، افغان جنگ میں پاکستان کی امریکا کوضرورت تھی وہ اب نہیں، ہمیں اس وقت پاکستان کی اہمیت کو سامنے رکھنا چاہیے۔

سابق سفیرکا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ بہت کمزور انتظامیہ تھی۔ ہمیں ٹریڈ وار کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی پالیسی کلیئر ہے، امریکا کے تمام صدور نے بھارت کو رول دیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں بھارت چین کے خلاف آئے

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔