اسلام آباد)ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن 11سے 15نومبر تک بجٹ اہداف اورمعاشی کارکردگی کاجائزہ لے گا، مشن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ ایلوکیشن اور زمینی حقائق کا جائزہ لے گا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نیشنل کلین ایئرپالیسی، کلائمیٹ چینج پر بات چیت ہوگی،گرین انرجی مکس، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔