URDUINSIGHT.COM

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے جوش فلپ کو سکواڈ میں شامل کرلیا

میلبرن ) پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جوش فلپ کو آسٹریلین سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بھی برقرار رہیں گے، جوش فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ کل ون ڈے کپ کا میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کوپر کنولی تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔