URDUINSIGHT.COM

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔

 

 

Pause

 

Mute

Remaining Time -10:11

عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

 

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے، پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔

 

تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔

عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔