URDUINSIGHT.COM

ایلون مسک کاایک اور انقلابی منصوبہ بنانے کا اعلان، انسان دنیا میں کہیں بھی ایک گھنٹے سے کم وقت میں پہنچ جائیں گے

نیویارک )ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو تیزترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

جیو نیوز کے مطابق ان کی کمپنی اسپیس ایکس دنیا کے تمام شہروں کے درمیان سفر کو ایک گھنٹے کے اندر ممکن بنانے کی خواہشمند ہے جس کے لیے اسٹار شپ کو استعمال کیا جائے گا۔ایلون مسک نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں بتایا کہ ان کا ‘ارتھ ٹو ارتھ’ اسپیس ٹریول پراجیکٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ممکن ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ زمین کے دوسرے حصے تک آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں اگر ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سفر کرسکیں تو دنیا حقیقی معنوں میں قابل رسائی ہوجائے گی۔سٹار شپ کے ذریعے لاس اینجلس سے کراچی کا سفر 30 منٹ، لندن سے نیویارک کا سفر 29 اور نیویارک اور شنگھائی کے درمیان سفر 39 منٹ طے ہوسکے گا یا کم از کم اسپیس ایکس کا تو یہی تخمینہ ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔