پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کے باعث آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے وکلاء آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کے وکلاء اسلام آباد کی عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔