URDUINSIGHT.COM

ڈونلڈٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل بڑا ریلیف مل گیا

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل بڑا ریلیف مل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا۔ کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا۔ رواں سال مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔