URDUINSIGHT.COM

سابق پولیس افسر کے قتل کا ملزم ملک سے فرار کی کوشش میں پکڑا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں پولیس کے سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کے قتل کا ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی مقتول کا سوتیلا بھائی ہے، جو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے رواں ماہ کے آغاز پر اپنے سوتیلے بھائی سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

 روزنامہ جنگ کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔