URDUINSIGHT.COM

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 4 اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 4 اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

آج نیوز کے مطابق یہ حادثہ ضلع بڈگام کے علاقے بریل میں ہوا، فوجی الیکشن ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔ یہ بس فوجیوں کی منتقلی کے لیے کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔

مقامی آبادی نے ریسکیو ٹیم کے آنے سے قبل زخمیوں کو نکال کر ہسپتال روانہ کیا۔ چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔کھائی میں گرنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔