کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، انتخابات میں 35 امیدوار میدان اپنی قسمت آزما رہے ہیں
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی تاریخ میں سنہ 1982 میں پہلے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ دعویدار تھے اور 2015 میں انتخابات میں حصہ لینے والے 18 امیدوار تھے۔اس مقابلہ میں مرکزی طور پر حکمران نیو ڈیموکریٹک فرنٹ (این ڈی ایف) کے دو فرنٹ رنرز ساجیت پرماداسا اور سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے گوتبیا راجپکشے کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور شام 4 بجے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں شفافیت اور معقول انتظامات کے لیے 12،845 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔سری لنکا کے میں تقریباً 16 ملین افراد اس الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، الیکشن کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔